وانا (مانند نیوز ) ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا عباس خان آفریدی کی ہدایات اور خیبر پختونخوا یوتھ پالیسی 2026 پر مؤثر عمل درآمد کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس جنوبی وزیرستان لوئر کے زیر اہتمام گورنمنٹ صفہ پبلک ہائی اسکول شکئی میں ایک اہم کیریئر کونسلنگ سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار کا مقصد طلبہ اور نوجوانوں کو تعلیمی اور پیشہ ورانہ میدان میں درست سمت کے انتخاب کے لیے رہنمائی فراہم کرنا تھا، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں اور دلچسپیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی کر سکیں۔ شرکاء کو مختلف تعلیمی شعبوں، روزگار کے مواقع، جدید پیشوں اور درکار مہارتوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔سیمینار کے مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں کامیابی کے لیے صرف تعلیمی ڈگری کافی نہیں بلکہ عملی مہارتوں، پیشہ ورانہ تربیت اور درست کیریئر پلاننگ کی بھی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مسلسل محنت اور سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں۔اس موقع پر تعلیم، کیریئر کے مختلف راستوں، ہنر مندی کے فروغ، اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور نوجوانوں کی پیشہ ورانہ رہنمائی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے سیمینار کو معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے اس قسم کی سرگرمیوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کی مؤثر رہنمائی اور ان کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری ایک بااعتماد، ہنر مند اور ذمہ دار نسل کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے، جو نہ صرف اپنے مستقبل کو روشن بنا سکتی ہے بلکہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے