اسلام آباد (مانند نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی ہے، اس دوران ایرانی صدر نے مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ درانہ کردار کو سراہا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی پیشرفت اور امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر نے کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور تنازع کے پُرامن حل کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

ایرانی صدر نے علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے مابین مفاہمت بڑھانے کی پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے