پشاور (مانند نیوز) گزشتہ روز پشاور کے علاقے چمکنی میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد خاتون کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ملزمہ مبینہ طور پر نوجوان پر تیزاب پھینکتے ہوئے خود بھی زخمی ہوئی تھی۔

تیزاب سے ملزمہ کے ہاتھ، پاؤں اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ملزمہ کا ریمانڈ حاصل کر کے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق مبینہ طور پر شادی سے انکار پر خاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینکا تھا جس کے بعد واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ چمکنی میں درج کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے