اسلام آباد (مانند نیوز) سعودی عرب نے پاکستانی نژاد کارڈ (پی او سی) رکھنے والے افراد کو پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی او سی ہولڈرز پاکستان کے مختص حج کوٹے کے تحت رواں سال حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے، پی او سی ہولڈرز کے لیے پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کا صرف ایک فیصد مختص ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال 1 ہزار 792 پاکستانی پی او سی کارڈ ہولڈرز پہلی مرتبہ ، پی او سی رکھنے والے افراد سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں سے استفادہ کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریت اور پاسپورٹ ترک کر کے بیرونِ ملک مقیم افراد کو پہلی مرتبہ پاکستانی حج کوٹے کے تحت حج کی یہ سہولت دی گئی ہے، تاہم سعودی ویزے کے اجراء میں کسی قانونی یا انتظامی رکاوٹ نہ ہونے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

وزارتِ مذہبی امور پی او سی ہولڈرز کے لیے نئی شرائط اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گی، پاکستانی کارڈ رکھنے والے پاکستانی نژاد افراد کی حج درخواستوں میں سعودی وزارتِ حج کی مقرر کردہ شرائط بھی شامل کی جائیں گی۔

پی او سی ہولڈرز سے مراد ایسے غیر ملکی شہری ہیں جو پاکستانی نژاد ہوں یا ماضی میں پاکستانی شہریت رکھتے رہے ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے