اسلام آباد (مانند نیوز) متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 1448 ہجری کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق یو اے ای میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ پیر 8 فروری 2027ء کو ہونے کا امکان ہے۔

فلکیاتی مرکز کے حسابات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہفتہ 6 فروری 2027ء کو عالمی وقت کے مطابق 3 بج کر 56 منٹ پر ہو گی۔رمضان کے چاند کی رویت کے امکانات کا جائزہ 6 اور 7 فروری کو لیا جائے گا۔

پہلے سے مرتب ہجری کیلنڈر کے مطابق بھی رمضان المبارک کا آغاز 8 فروری 2027ء سے متوقع ہے۔

اگر سرکاری کیلنڈر فلکیاتی اندازے کے مطابق رہا تو امارات کے شہری 8 فروری 2027ء سے روزے رکھیں گے۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے حسابات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش پیر 8 مارچ 2027ء کو عالمی وقت کے مطابق 9 بج کر 29 منٹ پر ہو گی۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ امارات میں 9 یا 10 مارچ کو عید الفطر ہونے کا امکان ہے جب کہ عیدالاضحیٰ 16 یا 17 مئی کو متوقع ہے۔

حتمی تاریخ کا اعلان متحدہ عرب امارات کے قائم کردہ مذہبی کیلنڈر کے مطابق ہی ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے