اسلام آباد (مانند نیوز) سوئیڈن کے شہر کیرونا میں ایپل کے آئی فون 17 پرو کے ساتھ ایک غیر معمولی تجربہ کیا گیا۔

آئی فون 17 پرو کو اس غیر معمولی تجربے کے دوران پہلے موبائل ایسیسریز بنانے والی کمپنی رائنو شیلڈ کے تیار کردہ نئے ایئر ایکس فون کیس میں رکھ کر  اسٹریٹوسفیئر تک پہنچایا گیا اور پھر 1 لاکھ  418 فٹ کی بلندی سے زمین پر گرایا گیا۔

اس تجربے کے دوران آئی فون 17 پرو نے اتنی بلندی سے گرنے کے باوجود محفوظ رہ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

آئی فون 17 پرو نے اس تجربے کے دوران تقریباً 25 منٹ تک فضا میں سفر کیا اور دورانِ سفر درجۂ حرارت منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

اس تجربے کے دوران فون کے لیے نہ پیراشوٹ استعمال کیا گیا، نہ ہیٹنگ سسٹم اور نہ ہی لینڈنگ کے وقت نیچے کوئی خصوصی کشن موجود تھا۔

آئی فون 17 پرو دشوار گزار علاقے میں ایک منجمد جھیل میں گرا جہاں سے وہ تقریباً 5 گھنٹے بعد سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو ملا۔

رائنو شیلڈ کمپنی کے ترجمان کے مطابق آئی فون 17 پرو اتنی بلندی سے گرنے کے باوجود بھی مکمل طور پر درست حالت میں تھا، اس کی اسکرین اور باڈی پر کوئی خراش نہیں آئی، فون آن بھی ہو گیا اور استعمال کرنے پر بالکل ٹھیک کام کر رہا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے