اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
وزارتِ بحری امور کے مطابق 2 سال میں پاکستانی سی فوڈ کی برآمدات میں 38 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سی فوڈ کی برآمدات 24-2023ء میں 406 ملین ڈالرز تھیں جو 26-2025ء میں 568 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
وزارتِ بحری امور کے مطابق پاکستانی سی فوڈ چین، جاپان، سعودی عرب، یو اے ای اور امریکا سمیت عالمی منڈیوں تک جا رہا ہے۔
یورپی یونین کی2007ء کی پابندی کے بعد پاکستانی سی فوڈ پھر یورپ میں اعتماد بحال کر رہا ہے۔