پشاور (مانند نیوز ) صدر فیوچر لیڈر پاکستان انجینئر عرفان خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان ملک کی سب سے بڑی طاقت، قومی ترقی کا بنیادی ستون اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ صرف اپنے مسائل کی نشاندہی تک محدود نہ رہیں بلکہ مسائل کے حل، پالیسی سازی اور مثبت قومی کردار میں بھی فعال حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ فیوچر لیڈر پاکستان نوجوانوں کو ایسا بااختیار پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قیادت، پارلیمانی امور، انسانی حقوق، تعلیم، روزگار، ٹیکنالوجی اور سماجی ترقی کے شعبوں میں مؤثر کردار ادا کرسکیں۔انجینئر عرفان خان نے کہا کہ ’’ہمیں ایسے نوجوان چاہئیں جو صرف مستقبل کے خواب نہ دیکھیں بلکہ اپنے عمل، کردار اور قیادت سے پاکستان کا مستقبل تعمیر کریں۔ ہم کارکن نہیں بلکہ لیڈر تیار کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔‘‘ انہوں نے ملک بھر کے نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ مثبت سوچ، اتحاد، خدمت اور ذمہ دارانہ قیادت کے جذبے کے ساتھ فیوچر لیڈر پاکستان کا حصہ بنیں اور مل کر مضبوط، بااختیار اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھیں۔