چناری (مانند میڈیا)وزیر صحت عامہ آزادکشمیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کا دورہ،جہاں انھیں ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی،درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،دورے کے موقع پر پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر عدنان، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی وزیر صحت کے ہمراہ تھے ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا ڈاکٹر احمد جنید نے وزیر صحت کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، طبی سہولیات،عوام کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ہسپتال میں طبی سہولیات میں مزید بہتری، علاج معالجے کے معیار کو بہتر بنانے ،عوام کو بروقت و معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لیا گیا،وزیر صحت نے کہا کہ ان شاء اللہ ہٹیاں بالا کے عوام کو بہتر، بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہفتے میں تین دن بڑے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خدمات دستیاب ہوں گی، جس سے مقامی سطح پر مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور انہیں معمولی و پیچیدہ امراض کے علاج کے لیے دیگر شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت کم ہوگی،انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ، جبکہ ہٹیاں بالا کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں دستیاب سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی