لندن(مانند میڈیا) برطانیہ میں امریکی فضائی اڈے آر اے ایف فیئر فورڈ کے قریب واقع گاؤں ویلفورڈ میں بڑے سکیورٹی واقعے کے بعد ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی، جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کرکے علاقے میں بم ناکارہ بنانے والی فوجی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق گلوچسٹرشائر پولیس نے بتایا کہ ویلفورڈ میں دھماکہ خیز مواد سے متعلق جرائم کے شبے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاریوں کے بعد کئی گھروں کو خالی کرا لیا گیا اور رہائشیوں کو عارضی طور پر ایک مقامی مرکز منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل ماہرین کچھ گاڑیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے اور حفاظتی اقدامات احتیاطی طور پر کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتاریاں اتوار کی صبح کی گئیں، تاہم واقعے کی نوعیت اور گرفتار افراد کے حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔ ویلفورڈ گاؤں آر اے ایف فیئر فورڈ کے قریب واقع ہے ، جہاں امریکی فضائیہ بھی کام کرتی ہے۔ مذکورہ فضائی اڈہ حالیہ مہینوں میں ایران کے ساتھ تنازع کے دوران امریکی بمبار طیاروں کی تعیناتی کے لیے بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ امریکی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ آر اے ایف فیئر فورڈ میں تعینات اہلکار صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر حفاظتی اقدامات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں، تاہم امریکی اہلکاروں، شہری عملے ، ٹھیکیداروں اور ان کے خاندانوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گلوچسٹرشائر پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں جاری سکیورٹی کارروائیوں کے دوران حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے