راولپنڈی (مانند میڈیا)راولپنڈی کے علاقے مری روڈ پر گاڑی کے بونٹ پر بیٹھا شخص اور ساتھ گھسیٹتی ہو ئی موٹر سائیکل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے تھانہ نیوٹائون میں مقدمہ درج کر لیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعہ جمعہ کی رات ساڑھے 11 بجے مری روڈ پر پیش آیا،گاڑی کے شیشے پر موجود شخص موٹر سائیکل کا مالک نہیں ہے ، کالی گاڑی کے ڈرائیور نے ایک سفید کار کو پیچھے سے ہٹ کیا،سفید کار کے مالک نے حادثہ کرنے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ،کالی گاڑی کے ڈرائیور نے رکنے کے بجائے کار مالک کو کچلنے کی کوشش کی ،سفید کار کے مالک نے جان بچانے کے لئے چھلانگ لگا ئی،سفید گاڑی کا مالک بونٹ پر چڑھ گیا، گاڑی نہ رکنے پر جان بچانیکیلئے شیشے کو پکڑ لیا ،کالی گاڑی کا ڈرائیور راستے میں آنے والے موٹر سائیکل کو بھی ساتھ ہی گھسیٹ کر لے گیا ،شہریوں نے پیچھا کرکے گاڑی روک کر شہری کی جان بچائی،واقعہ کی ون فائیو کال پر تھانہ صادق آباد پولیس کا موبائل آفیسر پہنچا ،موبائل آفیسر نے تینوں فریقین کی صلح کر ا دی