اسلام آباد (مانند نیوز) پاسداران انقلاب ایران نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز کے داخلی حصے اور خلیج فارس سے پانچ سو کلومیٹر پیچھے چلے گئے۔

بریگیڈئیر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ سے پہلے تیس سے چالیس امریکی جہاز خلیج فارس میں موجود تھے۔

اب ایک بھی امریکی جہاز اس علاقے میں موجود نہیں، یہی نہیں بلکہ خلیج فارس میں فعال امریکا کے پانچویں بحری بیڑے کی کوئی چھوٹی کشتی بھی خلیج فارس میں نہیں ہے۔ 

جنرل محبی نے کہا کہ اس لیے امریکی دھمکیاں یقینی شکست کو فتح ظاہر کرنے کی کوشش ہیں۔ 

یو ایس ایس ابراہام لنکن، جیرالڈ فورڈ اور دیگرکا حوالہ دیتے ہوئے جنرل محبی نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج کے پاس طویل جنگ کی صلاحیتیں نہیں، ساتھ ہی انہوں نے امریکا کو خبردار کیا کہ ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے