اسلام آباد (مانند نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس میں اے آئی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں برتری حاصل ہے اور ہم اسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹیکنالوجی عہدیداروں کے ساتھ مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ ٹرمپ نے دستاویز کو تحفظ کی ایک شکل قرار دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر غور کر رہے ہیں، ہم خود احتسابی کا زبردست عمل دیکھ رہے ہیں، اے آئی رہنما اس بات کو سمجھتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے مقامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن علاقوں میں ڈیٹا سینٹرز تعمیر کیے جائیں گے، وہاں کے لوگوں کو مالی طور پر بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے