اسلام آباد (مانند نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطے کی تردید کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا مولانا فضل الرحمان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی ان سے ٹیلیفون پر کوئی گفتگو ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوشش ہے کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو، کسی بھی اقدام کےخلاف جواب دینےکے لیے پی ٹی آئی نےصف بندی کر رکھی ہے، لانگ مارچ سے قبل کبھی نہیں کہا کے پی حکومت دہشت گردی کےخلاف اقدامات نہیں کر رہی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ دہشت گردی ہے تو اس کے خلاف ایکشن کریں، دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کے لیے پالیسی ضرور ہونی چاہیے، تاکہ عوام ساتھ ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے