اسلام آاباد (مانند نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کی بحریہ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ راستہ اختیار کرنے والا آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والا سپر ٹینکر 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لے جارہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹکر کے نتیجے میں جہاز پر زوردار دھماکا ہوا اور اس میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹینکر نے اپنے تمام ٹریکنگ اور ریڈار سسٹم بند کر دیے تھے اور امریکی فوجی معاونت کے ساتھ دھوکا دہی پر مبنی طریقہ اختیار کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کی۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز بند ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو امریکی حمایت پر انحصار کرنے کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے