لاہور (مانند میڈیا)حکومتِ پنجاب نے جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خفیہ کیمروں اور ریکارڈنگ آلات سے لیس عینکوں، پین، گھڑیوں اور دیگر ڈیوائسز پر مکمل پابندی ہو گی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جاسوسی کے آلات اور خفیہ الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال اور خرید و فروخت پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ حکومتِ پنجاب نے شہریوں کی نجی زندگی اور ذاتی معلومات کے تحفظ کیلئے یہ اہم فیصلہ کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر خواتین اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جاسوسی کے آلات پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاسوسی کے آلات کے ذریعے غیر قانونی نگرانی، ہراسانی اور بلیک میلنگ کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق حکومتِ پنجاب شہریوں کے بنیادی حقوق، نجی معلومات اور ذاتی زندگی کے تحفظ کیلئے متحرک ہے۔ عوام الناس باخبر رہیں کہ خفیہ کیمروں سے لیس روزمرہ استعمال کی اشیاء کے غیر قانونی استعمال پر سخت سزا ہو گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے