اسلام آباد(مانند میڈیا) پاکستان اور لتھوانیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا آٹھواں دور ورچوئل منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے یورپ ڈویژن کی ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ علی نے کی، جبکہ لتھوانیا کے وفد کی سربراہی نائب وزیر ودمانتاس وربیکاس نے کی۔ اجلاس کے دوران فریقین نے مختلف شعبوں میں پاکستان اور لتھوانیا کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مشاورت کے دوران عوامی روابط کو آسان بنانے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر لتھوانیا کے وفد نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ روابط کا تسلسل برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے