سرگودھا ( مانند میڈیا) خوشاب کے علاقے روڈہ کے قریب ٹریفک کے ایک خوفناک حادثے میں نکڑو شہید کے رہائشی کھارا خاندان کے تین نوجوانوں اور ایک کمسن بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں فضل عباس، عمر حسن جو پاک فوج میں ملازمت کرتے تھے، اور ایک تین سالہ کمسن بچہ شامل ہیں، جو فضل عباس کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔ المناک حادثے نے علاقے کی فضا سوگوار کر دی جبکہ ایک ہی خاندان کے افراد کی اموات پر اہل علاقہ غم سے نڈھال ہو گئے،تفصیلات کے مطابق نکڑو شہید کے رہائشی کھارا خاندان کے افراد موٹر سائیکل پر جوہر آباد سے اپنے آبائی علاقے نکڑو شہید واپس جا رہے تھے کہ روڈہ کے قریب ایک ٹرک کو کراس کرنے کے دوران ان کی موٹر سائیکل سامنے سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار چاروں افراد شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 خوشاب کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور چاروں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں کمسن بچہ فضل عباس کا تین سالہ بیٹا بتایا جاتا ہے، جس کی موت نے اس المناک سانحے کو مزید دردناک بنا دیا۔حادثے میں ایک ہی خاندان کے افراد کی ہلاکت کی خبر نکڑو شہید پہنچنے پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ اہل علاقہ نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے