اسلام آباد (مانند میڈیا)بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست کے باوجود دو بڑے بڑے اعزاز اپنے نام کرلئے۔وہ مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بھارتی بولر بن گئے۔ارشدیپ نے یہ سنگ میل 103 میچز میں عبور کیا اور تیز ترین 150 وکٹیں مکمل کرنے والے بولرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔افغانستان کے راشد خان اور سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نے یہ کارنامہ 92، 92 میچز میں انجام دیا تھا۔گیندوں کے اعتبار سے ہسارنگا 2035 گیندوں پر 150 وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں جبکہ راشد خان نے 2098 اور ارشدیپ نے 2143 گیندوں میں یہ ہدف حاصل کیا۔بھارتی بولر نے 2026 میں 40 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرکے فل ممبر ممالک کے بولرز میں ایک کیلنڈر ایئر کے دوران سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔انہوں نے آئرلینڈ کے جوشوا لٹل کا 39 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے