راولپنڈی (مانند میڈیا) راولپنڈی کی عدالت نے ٹی وی اینکرربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ان کے شوہر احسن طاہر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کردی، ملزم کا 16 نومبر کو لاہور کی فرانزک سائنس ایجنسی میں پولی گراف ٹیسٹ کرانے کا حکم بھی دے دیا گیا۔ ملزم کو ہفتے کے روز سینئر سول جج (کریمنل ڈویژن)نصراللہ وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے پولی گراف ٹیسٹ کے لیے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 18 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران جج نصراللہ وٹو نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ اصل صورتحال سامنے آسکے۔ جج نے کہا کہ یہ ٹیسٹ ملزم کے اپنے فائدے کے لیے بھی ہے۔ وکیل صفائی نے بھی پولی گراف ٹیسٹ پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ عدالت نے ملزم سے سوال کیا کہ پستول میگزین سمیت بھری ہوئی تھی یا نہیں اور اگر پستول خالی تھی تو گولی کیسے چلی؟ جج نے یہ بھی پوچھا کہ ملزم نے پستول کہاں سے نکالی تھی، جس پر احسن طاہر نے بتایا کہ وہ الماری سے پستول نکال کر اس کی صفائی کر رہے تھے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ گھر میں خالی پستول بھی نہیں رکھنی چاہیے۔ انہوں نے ربیعہ احسن کی موت کو خاندان کے لیے بہت بڑا سانحہ قرار دیا۔41سالہ ربیعہ احسن نجی ٹی وی 92 نیوز سے وابستہ تھیں، جنہیں گزشتہ ہفتے راولپنڈی میں ان کے گھر پر گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد ان کے شوہر کو حراست میں لیا گیا تھا۔ مقدمہ ربیعہ احسن کے بھائی خرم احمد کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ احسن طاہر نے اڈیالہ روڈ کے علاقے گلشن آباد سیکٹر 2 میں گھر کے اندر اپنی اہلیہ کو گولی ماری۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعے کے روز دوپہر تقریبا 2 بج کر 30منٹ پر ربیعہ کی والدہ اور بہن لان میں موجود تھیں کہ انہیں کمرے سے فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ بہن کمرے میں پہنچیں تو ربیعہ خون میں لت پت فرش پر پڑی تھیں جبکہ احسن طاہر کے ہاتھ میں پستول تھا۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ احسن طاہر نے پولیس کو بتایا تھا کہ انہوں نے اسی پستول سے اپنی اہلیہ پر فائر کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پستول کا لائسنس یا اجازت نامہ پیش کرنے میں ناکام رہا۔ مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 اور پنجاب آرمز ترمیمی آرڈیننس کی دفعہ 13(2)(a) کے تحت درج کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے