نئی دہلی (مانند نیوز) بھارت نے اپنے جدید جنگی بحری جہازوں اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے جاسوس طیاروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کر دیا جبکہ بھارتی وزارت دفاع کاکہنا ہے کہ بحیرہ عرب وبحرہندمیں تجارتی جہازوں کے تحفظ کیلئے بحری افواج کوالرٹ کیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطی کی جنگ کے اثرات بحیرہ عرب اور بحرِ ہند کے تجارتی راستوں تک پھیلنے کے بعد بھارتی بحریہ نے بین الاقوامی تجارتی جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنے جدید جنگی بحری جہازوں اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے جاسوس طیاروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ بھارتی وزارتِ دفاع کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بحیرہ عرب کے وسطی اور مغربی حصوں میں حالیہ دنوں کے دوران تجارتی جہازوں پر ہونے والے ڈرون اور میزائل حملوں کے پیش نظر بحری افواج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا۔