مظفرآباد (مانند میڈیا) وزیراعظم محمد شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزراء اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ بابر علی ذوالقرنین سے ملاقات کی اور ان کے والد سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بدھ کے روز آزاد جموں و کشمیر کے دورے کے دوران ہونے والی اس ملاقات میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور وفد کے دیگر ارکان نے راجہ بابر علی ذوالقرنین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی سیاسی، جمہوری اور عوامی ترقی کے لیے انجام دی گئی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرحوم کی سیاسی بصیرت، اصول پسندی اور کشمیری عوام کے حقوق و ترقی کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور وفد کے ارکان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ ملاقات میں صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی، وفاقی وزراء احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، طارق فضل چوہدری اور عطاء اللہ تارڑ شریک تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے