اسلام آباد (مانند میڈیا) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے پارٹی میں اتحاد و اتفاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر مکمل طور پر اتفاق اور نظم و ضبط ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ موجود ہیں، پارٹی بالکل متحد ہے، جس کسی کی خواہش ہے پارٹی کے اندر انتشار پیدا ہو وہ ناکام ہوگا۔ اس موقع پر لطیف کھوسہ نے سلمان اکرم راجا کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے مسکراتے ہوئے  کہا کہ یہ میرے برخوردارہیں۔ چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں، ان مقدمات میں رات کی تاریکی میں بند دروازوں کے پیچھے سزائیں سنائی گئیں، عدالت سے درخواست ہے دن کی روشنی میں کھلی عدالت میں ہمارا موقف سنا جائے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ استغاثہ کے اپنے مقدمے کے مطابق فردِ جرم میں بھی بانی پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگایا گیا، بانی کل بھی بیگناہ تھے اور آج بھی بیگناہ ہیں، وہ اور ان کی اہلیہ ناحق جیل میں ہیں۔ پی ٹی آئی چیٔرمین نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ بانی ایک سیاسی قیدی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے