پشاور (مانند نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر تھریٹ ہے تو مولانا فضل الرحمان کو لازمی سیکیورٹی دینی چاہیے۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک پارٹی کے لیڈر ہیں، میں ان کا احترام کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی لیڈر کی سیکیورٹی ہماری ذمے داری ہے، اگر تھریٹ ہے تو مولانا فضل الرحمان کو لازمی سیکیورٹی دینی چاہیے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف لڑنی والی ہوتی تو یہ صورت حال نہ ہوتی، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ نہیں سمجھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کسی شہید کے جنازے پر نہیں گئے، ہم سیکیورٹی فورسز، پولیس اور ایف سی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے