اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان کے سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6.2 ٹریلین روپے کا بڑا اضافہ؛ مجموعی حجم 90.98 ٹریلین روپے تک جا پہنچا؛ قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب کم ہو کر 72 فیصد پر آ گیا، وزارتِ خزانہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ جون 2025 کے اختتام تک 84.8 ٹریلین روپے تھا، جو بڑھ کر جون 2026 کے اختتام تک 90.98 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔ اس طرح سرکاری قرضے میں 6.2 ٹریلین روپے (6 ہزار 200 ارب روپے) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے مالی سال 2027 سے 2029 کے لیے تیار کردہ قرضوں کی پائیداری کے تجزیے کے مطابق، جون 2026 کے اختتام تک حکومت اور حکومت کی ضمانت یافتہ مجموعی قرضوں کا حجم بڑھ کر 90.98 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، جبکہ جون 2025 کے اختتامپر یہ قرضے 84.8 ٹریلین روپے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے