پشاور (مانند نیوز) گندم کی درآمد کے باوجود ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کی تفصیل کے مطابق آٹے کے 20 کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی ہے اور اس کی قیمت میں 334 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار 600 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، حیدرآباد، بنوں سمیت کئی شہروں میں 20 کلو آٹا 3 ہزار 600 روپے تک کا ہوگیا ہے۔

پشاور میں 20 کلو آٹا 250 روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار 550 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

راولپنڈی میں 20 کلو آٹا 67 روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار 533 روپے تک کا ہو گیا ہے، وہیں لاہور میں 20 کلو آٹا 334 روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار 467 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

گوجرانوالہ میں 20 کلو آٹا 333 روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار 400 روپے جبکہ سرگودھا میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 333 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 333 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سکھر میں 20 کلو آٹا 280 روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار 360 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے