اسلام آباد (مانند نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریفرنڈم سے متعلق سوال کا جواب دینے سےگریز کیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافی نے اسپیکر ایاز صادق سے استفسار کیا کہ صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ کیا ریفرنڈم پر کوئی تحریک آرہی ہے؟

اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صدر مملکت سے صرف ملاقات ہی نہیں ہوئی، میں تو گلے بھی ملا، ہماری گپ شپ بھی ہوئی، اصل بات تو یہ ہے۔

اس موقع پر اسپیکر نے ریفرنڈم سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔

صحافی نے پوچھا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کیوں ہورہی ہے؟ اس پر سردار ایاز صادق نے جواب دیا کہ اجلاس حکومت نے بلانا ہے، ہم تو منتظر ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے