پشاور(مانند نیوز ڈیسک )صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے جاری احکامات پر ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی نگرانی میں بجلی چوری کی روک تھام اور کنڈا مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جنید خالد کی محکمہ واپڈا کے اہلکار اور لوکل پولیس کے ہمراہ کنڈا مافیا اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی، اس دوران کنال روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے کنڈے، سپین ایل ٹی لائن، ٹیمپرڈ میٹرز کو ہٹاتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جنید خالدکا کہنا ہے کہ واپڈا اتھارٹی کے ہمراہ کنڈا ما فیا کے خلاف یہ آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے صارفین سے کہاہے کہ اپنے ذمے بقایا جات فوری جمع کریں اور بجلی چوری سے گریز کریں تاکہ بجلی بلا تسلسل آپ تک پہنچے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے