کانپور (مانند نیوز ڈیسک)بھارت میں بیوی نے شوہرکو کومہ میں سمجھ کر نعش 18ماہ تک گھر میں رکھ لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے شخص کی موت کا سرٹیفکیٹ پرائیویٹ اسپتال نے 22اپریل 2021 کو جاری کیا جس میں موت کی وجہ دل اور سانس کی بیماری بتائی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والا شخص انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت کرتا تھا، اسکی بیوی کی ذہنی حالت درست نہیں لگتی۔ وہ ہر صبح لاش پر گنگاجل کا چھڑکاؤکرتی تھی، اس امید میں کہ اس کا شوہر ایک دن کومہ سے باہر آجائے گا۔چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ مرنے والے شخص وملیش ڈکشٹ کے اہلخانہ اسکی آخری رسومات کی ادائیگی سے ہچکچا رہے تھے کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ وہ کومہ میں ہے۔ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ پنشن کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جب پولیس اور مجسٹریٹ وملیش کے گھر پہنچے تو اس کے گھر والوں نے تب بھی اصرار کیا کہ وہ زندہ ہے اور کومہ میں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کی حالت انتہائی خراب ہوچکی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے