نوشہرہ(مانند نیوز) تین مختلف واقعات کے دوران تین افراد جاں بحق پہلے واقعے میں تھانہ نوشہرہ کلاں حدود میں واقعہ ڈھیری خیل میں کم سن لڑکے کو پھانسی دیکر قتل کردیا گیا، دوسرا واقعہ تھانہ رسالپور کے حدود میں علاقہ بہرام کلے میں پیش آیا جہاں پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نعمت اللہ نامی شخص موقعہ پر دم توڑ گیا اور تیسرے واقعے میں مغلکی علی محمد کورونہ میشک میں سوتیلے بھائی نے سوتیلے بھائی کو جائیداد تنازعہ پر فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا واقعات کے مطابق کوہستان سے محنت مزدوری کیلئے آئے ہوئے کم سن لڑکے امجد علی ولد رحمت علی سکنہ کوہستان حال ڈھیری خیل نوشہرہ کلاں جو کہ نوشہرہ کلاں محلہ ڈھیری خیل میں عاصم خان کے گھر میں ایک ضیف العمر جوڑے کی خدمت کرکے اپنے اور اپنے خاندان کے دیگر افراد کیلئے رزق حلال کمانے میں مصروف تھا لیکن گذشتہ روز ان کی نامعلوم ملزمان نے پھانسی دے کر قتل کر کے لاش واش روم میں رکھ دی تھی لواحقین کو اطلاع دے کر باخبر کردیا گیا اور جاں بحق کم سن لڑکے کے والد رحمت علی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا، لواحقین کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر درج کرنے کے باوجود شنوائی نہ ہوئی اور ہمیں تفتیش سمیت دیگر کاروائی پرتحفظات ہیں جس پر لواحقین نے لاش نوشہرہ مردان روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور انصاف نہ ملنے ملزمان کی عدم گرفتاری کی صورت میں اجتماعی خود کشیوں کا اعلان کردیا جس پر ڈی پی او نوشہرہ محمد عمر خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں مراد خان کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دے دیا اور احکامات جاری کئے کہ جلد از جلد حقائق سامنے لائیں جائیں کہ یہ خودکشی ہے یا قتل کیوں کہ اس سے قبل اسی کم سن لڑکے امجد علی کے دیگر2کم سن رشتہ داروں کو فائر نگ اور پھانسی دے کر قتل کر دیئے گئے تھے، پولیس کا ملزمان کی گرفتاری کی یقین دھانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کرکے منتشر ہوگئے جبکہ دوسرے واقعے میں تھانہ رسالپور کے حدود میں واقعہ علاقہ بہرام کلے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 50سالہ نعمت اللہ موقعہ پر دم توڑ گیا جبکہ تیسر واقعہ تھانہ مصری بانڈہ کے حدود میں واقعہ علاقہ مغلکی علی محمد کورونہ میشک میں پیش آیا جس میں سوتیلے بھائی امجد ولد اکرام نے جائیداد کے تنازعے پرنیاز ولد اکرام پر فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تینوں واقعات کا ڈی پی او نوشہرہ محمد عمر خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی اور چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کرملزمان کی کرفتاری اور ان ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے متعلقہ ایس ایچ اوز کو تاسک سونپ دیا۔