سوات(مانند نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مستقل قیام امن کے لئے بہادر بانڈہ سے لے کر تیرات درہ تک 18 پولیس چوکیوں کے قیام کا اعلان کردیا، یہ وہی علاقے ہیں جہاں پر طالبان کی موومنٹ ہوتی رہتی تھی۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے اعلان کیا ہے کہ سوات میں مستقل قیام امن کے لئے مزید چوکیاں بنائی جائیں گی، بہادر بانڈہ سے لے کر تیرات درہ تک جہاں پر طالبان کی موومنٹ ہوتی رہتی تھی اُن علاقوں میں 18 چوکیاں قائم کی جائیں گی جس کے لئے پولیس موبائل اور اہلکاروں کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ اگر کسی یونیورسٹی یا سڑک کا فنڈ بھی اس کے لئے مختص کیا جائے گا تو اُس سے بھی پیچے نہیں ہٹیں گے کیونکہ امن ہوگا تو ترقیاتی کام ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے