اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایشین ڈ ویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر مل گئے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع ہو گئے ہیں۔