سوات ( مانند نیوز) زرعی یونیورسٹی سوات میں ” کوالٹی اینہیسمنٹ سیل ” کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گیا، ورکشاپ میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی سوات ڈاکٹر داؤد جان کے علاوہ پروگرام انچارج ڈاکٹرفرمان اللہ اورپروگرام کے RP ڈاکٹر جہانگیر یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے شرکت کی اور تربیتی ورکشاپ سے خطاب بھی کیا، ورکشاپ سے خطاب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان کا کہنا تھا کہ زرعی یونیورسٹی سوات کے منتظمین اور اساتذہ کوالٹی انشورنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے جس میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں طلباء کو بہترین اور تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ان کی تربیت میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے،ورکشاپ سے پروگرام انچارج ڈاکٹر فرمان اللہ نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے شرکاء کو منعقدہ ورکشاپ کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا، پروگرام کے آر پی ڈاکٹر جہانگیر یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے منعقدہ ورکشاپ کی اہمیت اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور موضوع پر تفصیلی بات چیت کی، ورکشاپ کے اخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر داؤد جان اور دیگر مہمانوں نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔