بٹ خیلہ (مانند نیوز) ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر ملاکنڈ مدراراللہ کتو زئی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرہدایت اللہ کی نگرا نی میں تحصیل بٹ خیلہ کے پرائمری سکولوں کا سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ2022ء کامیا ب انعقاد کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ہے کھیلوں کے سالانہ مقابلوں میں تحصیل بٹ خیلہ کے مختلف پرائمری سکولوں کے طلبا و طالبات نے انتہائی جوش و خروش سے حصہ لیا بزم ادب کے اختتامی مقابلوں میں بٹ خیلہ سر کل نے میدان مار لیا حمد باری تعالی نعت شریف قومی ترانہ تقریر مضمون نویسی پینٹنگ اور ڈرائینگ کے مقابلے بٹ خیلہ سرکل جبکہ حسن قرآت کا مقابلہ طو طہ کان سرکل نے جیت لیااس کے علاوہ ملی نغمے کے مقابلے میں بٹ خیلہ اور طو طہ کان سرکلز کے طلبا نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حا صل کی