لاہور(مانند نیوز) ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے توہینِ عدالت کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایف آئی آر تو عینک لگا کر بھی نہیں پڑھی جا رہی، کم از کم ایک فونٹ رکھیں۔

چوہنگ پولیس اہلکاروں کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے کہا ہے کہ فونٹ کے حوالے سے پنجاب آئی ٹی بورڈ (پی آئی ٹی بی) سے معاونت حاصل کی ہے۔

جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ کہتے ہیں ہم پیپر بچا رہے ہیں، پیپر بچاتے بچاتے ہماری آنکھیں ضائع ہو گئیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی کو پنجاب میں ایک طرز کے فونٹ کی ایف آئی آر کے اندراج کی ہدایت کرتے ہوئے 29 ستمبر کو عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے