اسلام آباد (مانند نیوز) کے سیکٹر جی ٹین میں غیر ملکی شہری لٹ گیا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

5 ڈاکو غیر ملکی کو یرغمال بنا کر اس سے 80 لاکھ روپے اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 5 میں سے 1 ڈاکو پولیس وردی میں تھا، ڈاکو ڈیڑھ گھنٹے تک گھر میں رہے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ، باورچی اور ٹرانسلیٹر کو بھی یرغمال بنایا، گھر کی تلاشی کے دوران 80 لاکھ روپے لوٹے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کے مختلف شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے