راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں،نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ بے اختیاروزیراعظم6ماہ میں 5بارفیصلہ لینے لندن جاتے ہیں۔گیلپ کے مطابق88فیصدبزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سے نالاں ہے سیاسی عدم استحکام،سیاسی عذاب یاسیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں۔بے یقینی کے بادل منڈلارہے ہیں،آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑارہی،فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں،30نومبر تک آر یاپارہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا۔نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کے لیے جھمگھٹا لگا ہوا ہے۔نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہے ہیں۔نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے