ثمرباغ (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ محمد حمزہ عباس نے سب ڈویژن ثمرباغ میں واقع غیر قانونی کرش مشینوں کیخلاف کارروائی کر کے سخت وارننگ کیساتھ متعدد کو ناکارہ بنایا جبکہ سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیراتی کام روکوا کر زمین واگزار کروایا۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کوئی بھی تعمیراتی کام شروع کرنے سے پہلے زمین کے نوعیت کا تعین دفتر اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ یا متعلقہ تحصیلدار سے ضرور کروائے بصورتِ دیگر کام غیر قانونی تصور ہو کر قانونی کارروائی کیساتھ ساتھ گرا دیا جائے گا۔ مزید یہ کہ تمام کریش پلانٹ کے مالکان متعلقہ محکمہ جات سے لائسنس اور لیز ضرور کروائے وگرنہ کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔