دیر بالا (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ریو نیو ڈاکٹر اشتیاق احمد نے دیر شہر کے مختلف سکولوں میں ڈی وارمنگ مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر بچوں کو ڈی وارمنگ پیٹ کے کیڑوں کی دوا کھلائی گئی جس کا مقصد بچوں کو خون کی کمی زہنی نشوونما اور پیٹ کے دیگر موذی مرض سے بچاؤ ہے۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نذر محمد نے بھی شرکت کی اور سکولوں کے بچوں کو کیڑے مار دوا کھلائی۔ اس کے علاؤہ تحصیل لرجم میں ڈی وارمنگ یعنی بچوں کے پیٹ سے کیڑوں کے خاتمے کا مہم سرکاری پرائمری سکولوں میں شروع ہوگیا ہے۔ ڈی وارمنگ مہم کا بنیادی مقصد بچوں کی پیٹ سے کیڑوں کا خاتمہ اور ان کی ذہنی نشونما بہتر بناناہے۔  ایس ڈی ای او تحصیل لرجم محمد طاہر اور اے ایس ڈی ای او ارشاد خان نے مہم کی نگرانی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے