شیرگڑھ (مانند نیوز )   انجمن اسٹامپ فروشان / وثیقہ نویسان تحصیل تخت بھائی کے سالانہ انتخابات برائے سال 23 -2022  مکمل ہوگئے انتخابات بدفتر حاجی ضمیر گل اور صفدر خان  آرگنائزر الیکشن کمیٹی کے نگرانی میں نہایت پر امن اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئے جس میں اندرون تحصیل تخت بھائی اسٹامپ فروشان / وثیقہ نویسان نے کثیر تعداد میں شرکت کی آرگنائزر الیکشن کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق عبداللہ خان صدر مزمل شاہ نائب صدر عالمزیب جنرل سیکرٹری سہیل اختر جائنٹ سیکرٹری ارشاد انور فنانس سیکرٹری نوید اقبال سیکرٹری اطلاعات اسلام بہادر سیکرٹری ثقافت اور حاجی ضمیر گل سرپرست اعلیٰ متفقہ طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے اس موقع پر نومنتخب صدر عبداللہ خان نے آرگنائزنگ الیکشن کمیٹی حاجی ضمیر گل صفدر خان اور یونین کے جملہ ممبران کو پر امن انتخابات کے انعقاد پر انکا شکریہ ادا کیا اور خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ یونین کو حسب ضابطہ طور پر مجاز اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ کرینگے آئین دستور اور منشور کو عملی جامہ پہنائیں گے یونین کے ممبران نے جملہ کابینہ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے کسی صورت ٹھیس یا نقصان نہیں پہنچائیں گے اور ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اتفاق و اتحاد  قائم و دائم رکھنیگے اور یونین کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے