بٹ خیلہ (مانند نیوز)تحصیل بٹ خیلہ میں سیلاب سے متاثرہ کاشت کار سراپا احتجاج بن گئے، متاثرین نے  میں بازارسے پریس کلب تک مارچ کرکے احتجاجی مظاہر ہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے محکمہ زراعت ملاکنڈ اور حکومت کے خلاف شدید ترین نعرہ بازی کی مظاہرین کے قائدین کاشتکاروں کے صدر رشید خان، حنیفہ خان، سید گل اور حاجی کچکول وغیرہ نے مظاہرین سے خطاب اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ متاثرینکے نام پر انے والا امداد بازاروں میں فروخت ہورہا ہے محکمہ زراعت کے افسران نے متاثرین کے لیے فراہم شدہ امداد گندم کی بھیج وغیرہ کو غیر مستحق افراد میں تقسیم کرکے متاثرہ کاشت کاروں کو محروم رکھا ہے، اس لئے حکومت امداد کے بارے میں تحقیقات کرکے اصل متاثرین کو امداد فراہم کریں، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انہیں ایک ہفتے میں امداد نہیں ملی تو دوبارہ سڑکوں کو نکل کر احتجاج کریں گے، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود بھی ان کی شنوائی نہیں ہوئی اس وجہ سے وہ احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں، انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت اور دیگر افسران کی فوری تبادلے اور متاثرین امداد کی دادرسی کا مطالبہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے