اورکزئی (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا تسلسل جاری۔اورکزئی پولیس نے تھانہ ڈبوری کے حدود میں ناکہ بندی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 30 گرام آئس برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او گل اصغر خان علاقہ گشت پرموجود تھے کہ بدوران گشت مخبر خاص نے اطلاع دی کہ آج کیسی بھی وقت بہ راستہ ارھانگہ روڈ آئس سمگل کی جائگی اطلاع کو مصدقہ جانکر میں مع نفری پولیس ڈبوری تا ارھانگہ روڈ ناکہ بندی کی گئی دوران ناکہ بندی ایک شخص جانب ڈبوری بازار آتا ہوا مشکوک جانکر کھڑا کر کے جامع تلاشی لینے پر 30 گرام آئس برآمد ہوکر دریافت پر شخص مزکورہ نے اپنا نام ثناء اللہ ولد محمد صالح سکنہ قوم اکاخیل ضلع خیبر بتلایا۔جن کے خلاف مقدمہ درج ہوکر مزید تفتیش جاری ہے۔