اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ کوپ 27 میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ کوپ27سربراہی اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات اوران کے ازالہ کے لئے فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان اوران کی ٹیم کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ یہ عبوری کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح اس تاریخی پیش رفت کوآگے بڑھاتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے