کراچی(مانند نیوز ڈیسک)سندھ بھر کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں تاخیر کا سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا۔ترجمان نے کہا کہ وزیر بورڈ سندھ اسماعیل راہو نے گیارہویں اور بارہویں کے نتائج جاری نہ کرنے پر 3 بورڈز پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تمام بورڈز کو سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج ایک ہفتے میں جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ بورڈ سندھ اسماعیل راہو نے محکمے کو سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت دی اور عمل درآمد نہ کرانے والے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی ہے۔صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں نتائج کے اعلان کے لیے 15 ستمبر 2022 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، کوتاہی کی ذمے داری بورڈز کے چیئرمین اور کنٹرولر پر عائد ہوتی ہے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ جامعات داخلوں کے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے بورڈز کے نتائج کا انتظار کر رہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے