باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کے خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیض محمد نے باجوڑ فلور مل کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے باجوڑ فلور ملز کے بارے عوامی شکایات پر سبسڈائز آٹا چیک کیا۔ عوام کو دیئے جانے والے آٹا سے سیمپلز لیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیض محمد نے فلور ملز کے منیجر کو سختی سے ہدایات کی کہ عوام کو بہترین آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آفسران روزانہ کے بنیاد پر مانٹیرنگ کرے گے۔ آٹے کے معیار اور مقدار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو  نے اس موقع پر فلور ملز منیجر کو صفائی کے حوالے سے خاص ہدایات جاری کی اور کہا کہ صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اگر انہیں اس حوالے سے کسی قسم کی بھی شکایت ہو تو ضرور متعلقہ آفسران کو آگاہ کریں تاکہ فوری اقدامات کے تحت کاروائی کی جائے اور عوام کو ان کے حق کی بہترین انداز میں فراہمی یقینی بنائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے