اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹوں میں پیشرفت متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی، جس میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔ اس ملاقات کے دوران اہم سکیورٹی ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق   ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری اہم تعیناتیوں سے متعلق امور زیر غور آئے، اس دوران پاک فوج میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آرمی چیف کی تعیناتی پر پیشرفت متوقع ہے۔خیال رہے کہ 29 جولائی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے