ملاکنڈ (مانند نیوز)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کی سربراہی میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل گرینڈ جرگہ نے امن کی بحالی اور ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیکس فری زون حیثیت برقرارر رہنے کا اعلامیہ جاری کردیا، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں تمام سیاسی جماعتیں سیاست سے بالاتر احتجاجی تحریک چلائینگے، جس میں شٹر ڈاؤں، پہیہ جام اور گلی گلی بلاک کرانے سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا حکومت ملاکنڈ ڈویژن کی پسماندگی ختم کرنے کے لیے سابقہ فاٹا طرز پر خصوصی پیکیج کی منظوری دیں، اس حوالے سے جماعت اسلامی کی مرکزی امیر سراج الحق کے سربراہی میں گرینڈ جرگہ مقامی شادی ہال میں منعقدہ ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک، پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی سینئر نائب صدر ایصال خان، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی شوریٰ ممبرحاجی احمد زادہ سابق گورنر شوکت حیات خان، رابطہ جمعیت علماء سلام کے ضلعی امیر مولانا جاوید، سابق سپیکر بخت جہان خان، سابق ایم این اے ملک عظمت، پی ٹی آئی کے تحصیل چئیرمین افضل حسین، کیو ڈبلیو پی کے حاجی نیک محمد، سابق صوبائی وزرا شاہ راز خان، عنایت اللہ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں،ہوٹلز ایسوسی ایشن، صحافیوں، وکلاء، کنٹریکٹرز، چیمپبراف کامرس، ٹریڈ یونین، بلدیاتی اور سول سائٹی کے نمائندوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ جرگہ صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک جاری رہا جس میں ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کی صورت حال اور 2023 میں متوقع ٹیکس نفاذ کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈال کر تجاویز پیش کی گئی، جرگہ کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مرکزی امیر سراج لحق نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسی کو امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ڈویژن کو آئندہ 80 سال کے لیے ٹیکس فری زون قراردیا جائے فارسٹ آرڈیننس 2022 میں ترمیم کرکے مالکان کے حقوق شامل کی جائے سیٹلمینٹ میں مالکانہ حقوق کو محفوظ،سی پیک میں ملاکنڈ ڈویژن چکدرہ تا گلگت براستہ چترال کو شامل کیا جائے،محکمہ جنگلات اور معدنیات کاروباری طبقہ کے لیے روزگار کی گنجائش پیداکریں ملاکنڈ ڈویژن میں پانی سے اپنی بجلی پیدا ہونے کی وجہ سے یہاں لوڈشیڈنگ کو مکمل طورپر ختم کیا جائے، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں تمام سیاسی جماعتیں احتجاجی تحریک کا اغاز کریں گے، سراج الحق نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی حقوق کے حصول کے لیے ملاکنڈ ڈویژن کے موجودہ اور سابق ممبران اسمبلی پر مشتمل کمیٹی کا قائم کرکے جدوجہد کریں گے، وزیر اعلیٰ محمود خان کا تعلق بھی ملاکنڈڈویژن سے ہے اس لئے وہ بھی اس تحریک میں شامل ہوکر جائیز مطالبات کے لیے ساتھ دیں۔