پشاور(نمائندہ مانند) درگئی ملاکنڈ میں یونیورسٹی کے قیام کی جانب عملی قدم اٹھا چکے ہیں، صوبائی وزیر تعلیم کامران بنگش۔

درگئی ملاکنڈ میں یونیورسٹی کے قیام کی جانب اہم پیشرفت، زمین حاصل کر لی گئی،جس کے لیے رسمی طور پر محکمہ اعلی تعلیم پختونخوا اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے. اس موقع پر صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کے ساتھ ساتھ سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم داؤد خان اور سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن معتصم باللہ بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا نے اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لیے کئی عملی اقدامات اٹھائے ہیں.، اس سلسلے میں درگئی ملاکنڈ کے نوجوانوں کے لیے یونیورسٹی کے قیام کی جانب پہلے مرحلے میں اراضی کا حصول ممکن بنایا گیا ہے جبکہ کیمپس کے قیام کے بعد اسے جامعہ کا درجہ بھی دیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نوجوانوں کی فلاح پر خاص توجہ دے رکھی ہے جس میں تعلیم سب کے لیے پہلی ترجیح ہے. صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے تعاون سے اراضی کا حصول بھی ممکن بنا دیا گیا ہے۔

مذکورہ خبر سے بٹ خیلہ جو کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہے کی سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچھ گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے