دیر لوئر (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کیپٹن ریٹائرڈ محمدزبیر خان نیازی کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالولی خان نے تمام تحصیل میونسپل آفیسر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تحصیلوں میں ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اپنے جاری کام کو مزید تیز کریں تاکہ ڈینگی کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈی ایچ او،نمائندہ لوکل گورنمنٹ، ایجوکیشن، تمام ٹی ایم اووزنے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ عبدالوارث نے ڈینگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور ضلع میں ڈینگی کے کیسز کے کم ہونے کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام ٹی ایم اووزپر زور دیا کہ تمام تحصیلوں میں ڈینگی کو کنٹرول کے حوالے سے اپنا جاری کام کو مزید تیز کریں تاکہ ڈینگی کو مذید پھیلنے سے روکا جا سکے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر لعل قلعہ نور زالی خان نے گورنمنٹ ہائی سکول چنارکوٹ کا دورہ کیا، دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے حاضری رجسٹر، طلباء کے لئے فرنیچر اور کلاس رومز کی فراہمی، پلے گراونڈ اور آگ بجھانے کی آلات وغیرہ چیک کیے اور انہوں نے یقین دلایا کہ طلباء کی زیادہ تعداد اور کم کلاس رومز کے مسئلے کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کو آگاہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ انہوں نے بی ایچ یو چنارکوٹ کے دورے کے دوران ادویات کی دستیابی، سٹاف حاضری، اور مریضوں کو دی جانے والی تمام سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا، ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دئیے کہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ پرائمری سکول چنارکوٹ کا بھی دورہ کیا، دورے کے دوران سکول سٹاف حاضری رجسٹر، سکول صفائی اور کلاس رومز وغیرہ چیک کیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے