لوئر چترال (مانند نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II /پرائس مجسٹریٹ لوئر چترال عدنان حیدر ملوکی کو بذریعہ واٹس ایپ شکایات موصول ہوئی تھی کہ چیوپل کے سامنے قصائیوں نے اپنے دکانوں کے سامنے جانوروں کو زبح کیاہے۔انہوں نے موقع پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دو قصائیوں کو جرمانہ کیا اور ساتھ ہی آخری بار تنبیہہ کی گئی کہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں دکان مکمل سیل کیا جائیگا۔انہوں نے تمام قصائیوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کو قصاب خانے میں زبح کریں اور لائیو اسٹاک کے ڈاکٹر سے باقاعدہ معائنہ کروا کر ڈاکٹر سے سٹامپ لگوا کر گوشت فروخت کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں دکان کو مکمل سیل کیا جائیگااورمتعلقہ قصائی کو جیل بھیج دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II عدنان حیدر ملوکی نے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال اورچترال میڈیکل سنٹر لوئر چترال کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، ای پی آئی سنٹر اور ادوایات کے سٹاک کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اور وارڈ میں موجود مریضوں سے علاج اور ڈاکٹروں کے رویہ کے متعلق دریافت کرنے پر مطمئن پایا۔آخر میں سٹاف حاضری چیک کرنے پر کچھ سٹاف کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایچ او کو مراسلہ برائے کاروائی ارسال کیا۔دوسرے جانب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے لوئر چترال کے اندر این ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیو کے زیر نگرانی جاری مختلف تعمیراتی کاموں کا دورہ کیا۔ جس میں حفاظتی دیواریں، دنین سائیڈ اور چترال بائی پاس روڈ میں فٹ پاتھ اور خراب شدہ روڈ کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا گیا۔کام معیار کے مطابق کرنے کی ہدایت کی گئی۔اور گزشتہ روز سوشل میڈیا پر روڈ میں پڑے ہوئے پتھروں کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھی جس کا نوٹس لے کر متعلقہ ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ روڈ کے سائیڈ میں پڑے تمام پتھروں کو ہٹاکر روڈ کو فوری کلیئر کریں۔